• news

پاکستان کا سعودی عرب کے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جذاب کے ہسپتال میں آتش زدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس واقعہ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ا پاکستانی عوام اور حکومت کو افسوس ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن