• news

ترک صدر ر نے استنبول میں ایک شخص کو خودکشی کرنے سے روک لیا

استنبول(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ایک شخص کو خودکشی کرنے سے روک لیا۔یہ واقعہ استنبول کے بوسپھورس پل پر پیش آیا جو ایشیا کو یورپ سے منسلک کرتا ہے۔ جب یہ شخص خودکشی کرنے کیلئے پل پر چڑھا اسی موقع پر اردوغان کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ترک صدر کے محافظ روتے ہوئے شخص کو ان کے پاس لے کر آئے جنہوں نے گاڑی کی کھڑکی سے اس سے بات کی۔بعد میں اس شخص کو اردوغان کے ہاتھ چومتے دکھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو باحفاظت وہاں سے لے جایا گیاکہا جارہا ہے کہ پولیس تقریباً دو گھنٹوں سے اس شخص کو خودکشی نہ کرنے پر قائل کررہی تھی جس نے پل پر ہی اپنی گاڑی چھوڑ دی اور پل پر چڑھ گیا تھا۔دوغان کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص اہلخانہ کے مسائل کے باعث کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔

ای پیپر-دی نیشن