قطری شہزادے عبدالحادی شکار کیلئے نورپور تھل پہنچ گئے
رنگپور (نامہ نگار) شہزادہ قطر شکار کے لئے نور پور تھل پہنچ گئے ۔ تفصیل کے مطابق شہزادہ قطر عبدالحادی الہجری گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نور پور تھل کے نواح میں واقع کیمپ میں شکار کے لئے پہنچ گئے جس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جن میں دو ڈی ایس پی چار انسپکٹر سمیت پولیس کے 60اہلکار تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ اعلی عدلیہ کی جانب سے شکار پر پابندی لگی ہوئی ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ قطر شکار نہیں کر رہے وہ سیر وتفریح کے لئے آئے ہیں۔