• news

”دو ایٹمی طاقتوں کے سربراہ بہت قریبی دوستوں کی طرح بات کر رہے تھے“

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ”رائے ونڈ میں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی اقامت گاہ پر سبزی والی ڈشیں کھاتے ہوئے دو ایٹمی طاقتوں کے سربراہ اس طرح بات چیت کر رہے تھے جیسے وہ بہت قریبی دوست ہوں۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ نے رائے ونڈ میں موجود ایک ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ”نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سے کہا کہ ”میاں صاحب“ آپکے خلوص پر مجھے کوئی شک نہیں ہے“ سعودی گزٹ کے مطابق نریندر مودی نے لاہور میں سٹاپ اوور کرکے وہ کر دکھایا جو منموہن سنگھ دس سال میں نہ کر سکے۔ سعودی گزٹ کے مطابق ایک سینئر پاکستانی آفیسر نے بتایا کہ مودی کے اس متوقع دورے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کئی دن سے طے کر لئے گئے تھے۔ ہم چاہتے تھے کہ جنوری میں ہونے والے رسمی مذاکرات سے پہلے ماحول کو بہتر بنایا جائے۔
قریبی دوست

ای پیپر-دی نیشن