• news

ڈربن ٹیسٹ:انگلینڈ303پر آﺅٹ‘جنوبی افریقہ کی137پر 4وکٹیں گر گئیں

ڈربن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 303رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔کوپٹن 85اور جیمز ٹیلر70رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقہ نے4وکٹوں کے نقصان پر137رنز بنا لئے ۔کھیل کے دوسرے دن انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر اننگز دوبارہ شروع کی تو باقی ماندہ کھلاڑی وقفے وقفے سے آﺅٹ ہوتے رہے ۔بین سٹوکس 21‘بیئر سٹو41‘معین علی صفر‘کرس ووکیز صفر‘فن12رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ براڈ 32رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ڈیل سٹین اور مورنے مورکل نے چار چار جبکہ کائل ایبٹ اور پائیڈٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پہلے روزکپتان ایلسٹر کک صفر، اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایلکس ہیلز دس اور جو روٹ 24 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے تھے۔ نک کومپٹن اور جیمز ٹیلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 125 رنز بنائے اور اپنی اپنی نصف سنچری بھی مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ٹیلر 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔جنوبی افریقن اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا ۔صفرکے مجموعی سکور پرپہلی وکٹ گرگئی جب براڈ نے وین زائل کو دوسری ہی گیند پر بولڈ کردیا۔کپتان ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر نے ٹیم کو سنبھالا نہ دے سکے اور 14کے مجموعی سکور کپتان ہاشم آملہ سات رنز بناکر براڈ کی گیند پر وکٹ کیپر بیئر سٹو کو کیچ تھما بیٹھے‘اے بی ڈی ویلیئرز49جبکہ ڈوپلیسی دو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔آخری خبر آنے تک جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر137رنز بنالئے تھے ۔ڈین ایلگر 67جبکہ بیووما10رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن