قائداعظم ڈے کے حوالے سے 40 کلو میٹر سائیکل ریس ایم ارسلان نے جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے حوالے سے گذشتہ روز منعقد ہونے والی 40 کلو میٹر کی عام سائیکل ریس پاک پتن کے ایم ارسلان نے جیت لی۔ ریس کا آغاز گذشتہ روز پنجاب سٹیڈیم سے ہوا جس میں 30 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ پاکپتن کے ارسلان نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ پانچ منٹ اور 38 سیکنڈ میں طے کیا۔ اگلی پانچ پوزیشن لاہور کے سائیکلسٹ کے نام رہیں۔ نعمان علی دوسرے، حسین اسماعیل تیسرے، ایم شکیل چوتھے، عمیر پانچویں جبکہ سنی انور چھٹے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ ریس کا آغا پنجاب سٹیڈیم سے ہوا جس میں سائیکلسٹ قلمہ چوک، مسلم ٹاون، کنال ہربنس پورہ سے جلوموڑ سے واپس ایف سی کالج پولیس چوکی پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری کامران امین تھے جنہوں نے کامیاب سائیکلسٹ میں نقد اور ٹرافی انعام دیں۔