مقبوضہ کشمیر :سرکاری ملا زمین کا انتظامیہ کے ناروارویے کیخلاف احتجاج سیاسی نظر بند وں کو رہاکیا جائے:علی گیلانی
سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے سینکڑوں ملازمین نے قابض انتظامیہ کے ناروا رویے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سہ پہر 4 بجے کے بعد بھی دفتروں میں زبردستی روک کر اٖضافی کام لیا جاتا ہے۔ دوسری جانب بزرگ حریت رہنما علی گیلانی نے تنظیم کے رہنما عبدالغنی بٹ پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ علی گیلانی نے بیان میں کہا کہ مفتی سعید جب سے کٹھ پتلی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوئے ہیں ، اس وقت سے اب تک درجنوں طلباء سمیت 82سیاسی کارکنوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جا چکا ہے۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کشمیریت نامی ادارے کی جانب سے 31 دسمبر کو گلمرگ میں’’ پرواز کشمیر ‘‘ کے عنوان سے رات بھر جاری رہنے والے مجوزہ جشن کو صریحاً تہذیبی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین صلاح الدین نے کہا ہے کشمیری عوام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بہترتعلقات پر اعتراض نہیں لیکن یہ تعلقات کشمیر کی آزادی کی قیمت پر قائم نہیں ہونے چاہیے۔ صلاح الدین نے پاکستان بھارت مذاکرات اور لاہور میںدونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی حالیہ ملاقات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے افغانستان میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور لاہور میں امن اور پیار کی باتیںمنافقت کے سوا کچھ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں وی ڈی سی کے ہاتھوں شہری کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال‘ معمولات زندگی درہم برہم‘ٗ کیموہ میں دوران احتجاج پتھرائو کیا۔ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ٗ سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا‘ ہڑتال کی کال حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے دی تھی ۔