• news

علماء منبر و محراب سے نکل کر مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کا توڑ کریں: سمیع الحق

مردان (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ علماء منبر و محراب سے نکل کر مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں کا توڑ کریں۔ دینی مدارس اور دارالعلوم حقانیہ اسلام دشمنوں کے لئے ناسور بن گئے ہیں، مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کفری طاقتیں ہزار حربے استعمال کریں لیکن پاکستانی قوم کی مدارس سے محبت کو کم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ علماء ، وکلا، تاجر اور صحافی حضرات کو مدارس کا وزٹ کرائیں اور تفصیل سے انہیں دینی مدارس کے نظام و نصاب پر بریفنگ دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن