• news

قائداعظم کے افکار نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں: صدر ممنون حسین

کراچی (این این آئی) بانی پاکستان قائداعظمؒ کے افکار نئی نسل مشعل راہ ہیں، ملک وقوم کی ترقی کیلئے قومی اتحادملکی سلامتی کاضامن ہوتاہے، ہمیں بانی پاکستان کے اصولوں ’’ایمان، اتحاد، تنظیم‘‘ پر چلتے ہوئے مملکت خدادادِ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظمؒ کا پاکستان بنانا ہوگا، نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں جوہر دکھا کر ایک روشن پاکستان کے لئے اپنے حصے کا چراغ جلانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو سے ملاقات میں کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ نوجوان نسل کو عہد کرنا ہوگا کہ بانی پاکستان کی نظریات و تصورات پر عمل پیرا ہو کر تعمیر پاکستان کا مقدس فریضہ سرانجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن