’’اللہ آپ کا حاضر و ناصر ہو‘‘ قائم علی شاہ کی زبان پھر پھسل گئی
گڑھی خدابخش (آئی این پی) بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زبان پھسل گئی اور وفاقی حکومت کو للکارنے کے بعد شرکاء سے اجازت لیتے ہوئے کہاکہ ’’اللہ آپ کا حاضر و ناصر ہو‘‘۔ انہوں نے وقت کم ہونے کی وجہ سے اپنا خطاب مختصر کیا۔