ترکی میں نیٹو فورسز کی ممکنہ تعیناتی پر جرمن ارکان پارلیمنٹ برہم
برلن (اے ایف پی) نیٹو کی جانب سے ترکی میں پولیس کی مدد کیلئے نگرانی کے طیاروں کی فورسز کی ممکنہ تعیناتی پر جرمنی نے ارکان پارلیمنٹ نے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ان سے مشاورت نہیں کی گئی، نیٹو کے اس دستے میں جرمنی فوجی بھی شریک ہوں گے، گرین پارٹی کے شعبہ دفاعی امور کے سربراہ لڈنر نے کہا حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور ان طیاروں کا مشن اور ان کی جانب سے اکٹھا کئے گئے ڈیٹا کیا ہوگا؟ اس حوالے سے تفصیلات بتائی جائے، وزارت دفاع کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد آپریشن کرنا نہیں بلکہ فضائی نگرانی ہے، ان طیاروں میں خدمت انجام دینے والے نیٹو فورسز کے اہلکاروں میں 30 فیصد جرمن شامل ہیں، اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نیٹو کے کتنے طیارے ترکی بھیجے جائیں گے۔