• news

رینجرز اختیارات: سینٹ کی داخلہ امور کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ میں ہوگا

اسلام آباد (این این آئی) رینجرز کے اختیارات کے معاملہ پر وفاق اور سندھ حکومت میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور سندھ میں امن وامان کی صورتحال پر سینیٹ کی داخلہ امور کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا-سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری نوٹس کے مطابق اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں بلایا ہے جبکہ کمیٹی کی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں- چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے وزیرداخلہ چودھری نثار اور سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو اجلاس میں شرکت کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو سینیٹ کمیٹی اراکین کو کراچی ائیرپورٹ سے سی ایم ہائوس پہنچانے اور واپس کراچی ائیرپورٹ لے جانے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن