یمن :فضائی حملوں میں 21 حوثی ہلاک
صنعاء (اے این این+آن لائن/ این این آئی)) تعز میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 21 حوثی باغی ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے۔ حوثی باغیوں اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا نے حکومت نواز فورسز کی پیش قدمی روکنے کے لئے دارالحکومت صنعا کے گرد خندقیں کھودنا شروع کر دی ہیں۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب یمن میں آئینی حکومت کے خلاف متحد حوثی باغیوں اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب نے یمن سے نجران بیس کو نشانہ بنانے والا سکڈ میزائل راستے میں تباہ کرنے کا دعوی کردیا۔