مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی
پشاور (آن لائن) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئیں ،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز موٹروے پر دھند کے باعث رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہو گئی ہیں۔ ثوبیہ خان اسلام آباد سے پشاور جا رہی تھی۔