نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ کا مال روڈ پر مظاہرہ، روڈ بلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری ہے اہل علاقہ اور اہل خانہ نے مال روڈ پر پولیس کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اعلی پولیس افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ملزمان مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں معلوم ہو اہے کہ تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں عید میلاد النبی کے روز چھنڈیاں لگانے کے تنازعے پر ہونیوالی لڑائی کے بعد رانا سمیع اور رانا امتیازنے فائرنگ کرکے اعجاز کو قتل کر دیا جبکہ اس کے بھائی علی کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے زخمی محمد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔