لاہور میں پولو کپ آج شروع ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام ماسٹرز پینٹس پولو کپ ٹورنامنٹ آج سے لاہور پولو کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ایم ایم ایس، ڈائمنڈ پینٹس، حتف اور نیو ایج کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں پولو ڈی صوفی، باریز، ماسٹر پینٹس اور ایلان کی ٹیمیں شامل ہیں۔