• news

تن سازی کے مقابلے، محمد تحسین مسٹر گوجرانوالہ، زاہد پرویز جونیئر مسٹر بن گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)باڈی بلڈنگ کے سالانہ مقابلوں میں محمد تحسین مسٹرگوجرانوالہ، زاہد پرویز مسٹر جونیئر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا سینئر جج مسٹر پنجاب محمد نعیم بٹ،سرپرست صغیر بٹ، چیئرمین ندیم ڈار، صدر زبیر بٹ، جنرل سیکرٹری سلیم بٹ کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں محمد تحسین نے مسٹر گوجرانوالہ اور زاہد پرویز نے جونیئر مسٹر گوجرانوالہ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ای پیپر-دی نیشن