میلبورن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے گرفت مضبوط کرلی
میلبورن(آئی این پی)آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری دوسرا ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے گرفت مضبوط کر لی ۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنا کر ویسٹ انڈیز پر مجموعی طور پر 459رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 56رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 70اور مچل مارش 18رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے برائیوو81،بریتھ ویٹ 59 رنز بنا کر نمایا ں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن اور پیٹسن نے 4،4اور پیٹر سڈل نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنے دوسرے دن کے سکور 6وکٹوں کے نقصان پر 91رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو بریتھ ویٹ اور برائوو نے ساتویں وکٹ کیلئے90رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 173رنز تک پہنچا دیا۔173رنز کلے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ گری جب بریتھ ویٹ 59رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ویسٹ انڈیز کی 8ویں وکٹ 215رنز پر گری جب کیما روچ 22رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی 9ویں وکٹ 239رنز پر گری جب جیروم ٹیلر 15رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ویسٹ انڈیز کے آخری آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی برائوو تھے جو 81رنز بنا کر پویلئن لوٹے اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 271رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 280رنز کی برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن اور پیٹسن نے 4،4اور پیٹر سڈل نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنا کر ویسٹ انڈیز پر مجموعی طور پر 459رنز کی برتری حاصل کر لی ،آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 56،ڈیوڈ وارنز 17اور جوئے برنز4رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جبکہ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 70اور مچل مارش 18رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔