کرکٹ میں کرپشن‘ ممنوعہ ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے: شہریار خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سابق کپتان شعیب ملک کو سپاٹ اور میچ فکسنگ میں سزا پوری کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر ایم عامر کا رویہ درست کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم میں جاری فزیکل فٹنس کیمپ کا ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فزیکل اینڈ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین نے شعیب ملک کو بیٹنگ پریکٹس کے بعد اپنے پاس بلوا کر انہیں ایم عامر کا رویہ درست کرنے اور ان میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے شعیب ملک سے کہا کہ عامر چونکہ پی ایس ایل کراچی کی طرف سے آپ کی ٹیم میں شامل ہیں لہٰذا آپ کی سینئر کھلاڑی ہونے کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی رہنمائلی کریں۔ دریں اثناء شہریار خان نے کہا کہ ممنوعہ ادویات کے استعمال اور کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پر قائم ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ہدایت پر سالانہ کھلاڑیوں کو 100 گھنٹے کے لیکچر دیئے جاتے ہیں جبکہ کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی اینٹی کرپشن یونٹ بنا رکھا ہے جس پر کھلاڑیوں کی باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے حوالے سے آئی سی سی کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ پی سی بی یاسر شاہ پر ممنوعہ ادویات کی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے تاہم بورڈ اس سلسلہ میں آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ۔