’’لائٹس 2015ء پینٹنگز نمائش کل شروع ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) کواپرا آرٹ گیلری نے ’’لائٹس آف 2015ئ‘‘ کے عنوان سے پینٹنگز کے گروپ شو کا اہتمام کیا۔ افتتاحی تقریب کل 30 دسمبر کو کواپرا آرٹ گیلری میں ہو گی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطاء محمد مانیکا ہونگے۔ ڈاکٹر خالد محمود، سعید اختر، ڈاکٹر اعجاز انور، انیلا غلام حسین، عابد حسین قریشی، ڈاکٹر شاہدہ منظور، محمد جاوید، بوبی رانا،نذیر احمد، امجد نعیم اور دیگر نامور آرٹسٹس حصہ لیں گے۔ آرٹ گیلری کے کیوریٹر محمد جاوید ہیں۔