قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے بیت المال ترمیمی بل 2013ء منظور کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا حیات کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے بیت المال ترمیمی بل 2013ء منظور کرلیا۔ ایم ڈی بیت المال کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری کے بعد بیت المال کا اجلاس بلایا جا سکے گا۔