پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے افغانستان میں طالبان جارحیت کا جواز ہیں:ڈیوڈ سڈنی
واشنگٹن(آن لائن) سابق امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جارحیت کو ملک کے اندر موجود شدت پسند گروپوں کے علاوہ پاکستان میں قائم انتہا پسند گروپوں کے محفوظ ٹھکانے تقویت دے رہے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان ، پاکستان اور وسطی ایشیائی امور کے لئے سابق امریکی نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ سڈنی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی طالبان جارحیت کا مجاز پاکستان میں انتہا پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت کی وجہ افغانستان کے اندر موجود مختلف طالبان گروپوں کے آپس میں روابط اور داعش کی شاخ کا قیام بھی ہے۔