آصف زرداری کے پاس شریک چیئرمین کا عہدہ علامتی ہے، دو عہدوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا: قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پاس شریک چیئرمین کا عہدہ علامتی ہے اور وہ دونوں عہدے صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی رکھ سکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہوا تھا جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اس اجلاس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔