صوابی: چار روز ہ پولیو مہم شروع ‘ موٹر سائیکل چلانے‘ اسلحہ لیکر گھومنے پر پابندی عائد
صوابی (آن لائن) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی نے چار روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں موٹرسائیکل چلانے اور اسلحہ لے کر چلنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ اس کا اطلاق 29دسمبر سے 31دسمبر تک ہو گا۔ ضلع صوابی میں پیر کے روز سے چار روزہ مہم شروع ہو گئی جو جمعرات 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔