• news

اسلام آباد : چائنہ کٹنگ کے الزام میں گرفتار 3 افسروںکے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ کے الزام میں فیڈرل ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے گرفتار تین افسران کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔گزشتہ روز نیب نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان ڈائریکٹر شفیق شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید الدین کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور اور موقف اپنایا کہ فائونڈیشن کے تینوں افسران نے پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ کرکے غیر قانونی نقشے بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن