برطانیہ میں بارشیں‘ سیلاب‘ ہنگامی کارروائی کیلئے مزید فوجی تعینات
واشنگٹن+لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر مشکل میں پھنسے عوام کی مدد کیلئے مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا۔ یہ فیصلہ کیبنٹ کی ہنگامی کانفرنس میں طے پایا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کیلئے مزید فوجی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔انگلینڈ کے علاقوں مانچسٹر ،راچ ڈیل اور لیڈر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے مغربی پارک شائد میں بد ترین سیلاب کا 70سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔کوسوو میں شدید دھند کے باعث درجنوں پرواز یں معطل کئی کا رخ موڑ دیا گیا۔