امریکہ میں طوفان اور سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہلاکتیں 45 ہوگئیں پروازیں منسوخ
نیویارک (آن لائن) امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 45 ہو گئی۔ جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، طوفان کی وجہ سے امریکہ بھرمیں ایک ہزار سے زائدپروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ریاست نیومیکسیکو میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا جبکہ نصف صدی بعد میکسیکو کے شمالی علاقوں میں بد ترین برفانی طوفان سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ 32قصبوں نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی۔ ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں طوفانی بگولوں اور اس سے ہونیوالے مختلف حادثات میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔