ملک میں گیس ہے نہ بجلی، بیروزگاری بھی بڑھ گئی پھر بھی کہتے ہیں معاشی صورتحال میں بہتری آئی: اسد عمر
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے بلاول کو نیشنل ایکشن پلان پر اس لیے اعتراض ہے کیوں کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں مک مکا کی سیاست کے تحت مسلم لیگ ن کے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالا اور اب وفاقی حکومت ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈال رہی ہے۔ آج ڈاکٹر عاصم کو چھوڑ دیا جائے تو پیپلز پارٹی آپریشن کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری دو برسوں میں اتنی بڑھ گئی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں گیس ہے نہ بجلی، پھر بھی پتہ نہیں کیسے کہتے ہیں کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔