کانگریس کے رسالے میں نہرو کی خارجہ پالیسی پر تنقید
نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی سیاسی جماعت کانگرس کے ایک رسالے میں ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جواہر لال نہرو کا تعلق کانگریس سے ہی تھا اور جماعت کے موجود ہ نائب صدر راہول گاندھی ان کے پڑنواسے ہیں۔ کانگریس درشن نامی رسالے میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ کشمیر، چین اور تبت کے بارے میں نہرو اپنے اقدامات میں ناکام رہے