خیبر ایجنسی: طورخم بازار کے قریب سے 16 سالہ لڑکے کی نعش برآمد
خیبر ایجنسی (آئی این پی) خیبر ایجنسی کے طورخم بازار کے قریب ریلوے ٹنل سے 16 سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی، اس کے سر پر گولی کا نشان تھا اور قریب سے پستول ملا۔ لیویز فورس کے مطابق نعش کی شناخت صدیق سکنہ لنڈی کوتل کے نام سے ہوئی۔