قومی ایئر لائن کے انجن میں پرندہ گھس گیا، اسلام آباد ائرپورٹ پر پارکنگ نہ ہونے کے باعث مانچسٹر سے آنیوالی پرواز لاہور اتار لی گئی
لاہور (خبر نگار) ابوظہبی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 238 پرواز ایئر پورٹ لینڈنگ کے دوران پرندہ طیارہ کے انجن میں گھس جانے سے طیارہ کو نقصان پہنچا لیکن پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر جہاز پارکنگ نہ ہونے پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارلیا۔