بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کا چراغ روشن کیا: عدنان اصغر ہنجرا
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ اور زونل نائب صدر چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے خون سے جمہوریت کا چراغ روشن کیا۔ انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے جمہوریت کو زندہ و جاوید کر دیا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سارے خاندان نے جمہوریت کے فروغ استحکام اور اس کی بالادستی کے لئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کبھی جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔