• news

صحت وتعلیم کی بنیادی سہولیات سے غریب عوام محروم ہیں: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (نیشنل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تعلیم وصحت ملک و قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہوتے ہیںلیکن بدقسمتی سے لاہور بھر میں غریب عوام تعلیم وصحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ہمارے حکمران قوم کو ان دو بنیادی ضروریات و حقوق کی فراہمی میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں، گذشتہ سات سالوں میں لاہور جیسے بڑے شہرکے اندر کوئی نیا ہسپتال تعمیر نہیں ہوا اور جو موجود ہیں ان میں سالوں سے کام چل رہا ہے جن میں سرجیکل ٹاور میو ہسپتال، فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹائون ہاوسنگ کالونی، جنرل ہسپتال کا برن اینڈ سرجری سنٹر قابل ذکر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن