• news

عشق رسولؐ کے بغیر تمام عبادات بیکار ہیں: پیر سعید احمد شرقپوری

لاہور (پ ر) امیر جمعیت اہلسنت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف پیر صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نے مسجد غلہ منڈی ڈونگہ بونگہ بہاولنگر میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر و آرائش پر جتنا بھی خرچ کیا جائے اتنا ہی ثواب ہے اسی طرح نبی کریمؐ کی پیدائش مبارک پر خوشی منانا، سجاوٹ کرنا بھی ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عمل کے بغیر علم بیکار ہے اسی طرح عشق رسولؐ کے بغیر تمام عبادت بیکار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان بیت المال زکوٰۃ و عشر کے محکمے غریبوں کی امداد کے لئے بنے ہیں۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو چاہئے بیت المال، زکوٰۃ و عشر، اوقاف حج و مذہبی امور کے محکموں کو کرپشن سے پاک کریں۔

ای پیپر-دی نیشن