وفاقی اور سندھ حکومت تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کریں: حامد سعید کاظمی
لاہور (سپیشل رپورٹر) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ملک کو مزاحمت نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے۔ سیاسی خلفشار سے بچنا ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ وفاقی اور سندھ حکومت تنازعات کو افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل کرے اور تمام قومی قائدین گرما گرم بیان بازی کے بجائے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیارکریں۔ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں ہی سب کا فائدہ ہے۔ علماء جہاد اور دہشتگردی کے فرق کو واضح کریں۔