وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا دورہ گھرکی ہسپتال
لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ مریضوں کی عیادت اور ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے آرتھو وارڈ اور آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا اور گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے جدید سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کے اندر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمنیان کیا۔ بعد ازاں پریس کو دی جانے والی بریفنگ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرز کا ہسپتال میں نے پورے پاکستان میں نہیں دیکھا جہاں غریب مریضوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی نہ صرف جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر چیف منیسٹر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے علاقے کے لوگوں کلئے ایسی جدید طبی سہولیات کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر پروفیسر عامر عزیز نے گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کی طرف سے ایک MOU کی پیشکش کی۔ جس کے تحت گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کو پرائمری ٹروما کورس اور دیگر ٹریننگ کورسز کرائے جائیں گے۔