شہباز شریف کا خصوصی افراد کے ساتھ شفقت اور محبت کا اظہار، نشستوں پر جا کر خدمت کارڈ دیئے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق خصوصی افراد کی مالی معاونت، بحالی و فلاح، مفت فنی تربیت اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد پروگرام ’’پنجاب خدمت کارڈ ‘‘ کے اجراء کے بعد خصوصی افراد میںخدمت کارڈ تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ تقریب میں موجود خصوصی افراد کی نشستوں پر گئے اور انہیں خدمت کارڈ دیئے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی افرادکے ساتھ شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔
خدمت کارڈ دیئے