سعودی عرب نے107 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا، لاہور ائرپورٹ پر طویل جانچ پڑتال
لاہور (خبرنگار) سعودی عرب نے 107 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ یہ تمام افراد سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ سعودی عرب کی ائرلائنز ائر عربیا کے ذریعے گزشتہ صبح لاہور ٰپہنچے۔ سعودی عرب سے ملک بدر ہو کر آنیوالے 107 افراد میں 15 خواتین بھی شامل تھیں۔ ائر عربیا کی پرواز کے ذریعے ملک بدر ہو کر آنیوالے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تاہم 4 گھنٹوں کی طویل جانچ پڑتال اور تمام کاغذات کی تصدیق کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔