پشاور:10 کروڑ روپے کرپشن کے الزام میں سیکرٹری خوراک خیبر پی کے گرفتار
پشاور (آئی این پی )احتساب کمشن خیبر پی کے نے 10کروڑ روپے غبن کے الزام میں سیکرٹری خوراک صاحبزادہ فضل امین کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع احتساب کمشن کے مطابق منگل کو سیکرٹری خوراک خیبر پی کے صاحبزادہ فضل امین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ،سیکرٹری خوراک پر 10کروڑ روپے پر غبن کا الزام ہے۔