• news

لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ مقرر، آرمی چیف نے بیجز لگائے

راولپنڈی(صباح نیوز) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو رجمنٹ آف آرٹلری کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرٹلری رجمنٹ سنٹر اٹک میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود کو کرنل کمانڈنٹ رینک کے بیجز لگائے۔آرمی چیف تقریب کے بعد آرٹلری رجمنٹ کے بزرگ سابق فوجیوں، کمانڈرز اور سپاہیوں کے ساتھ بھی ملے ۔

ای پیپر-دی نیشن