فیول ایڈجسٹمنٹ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (خبرنگار) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی، 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی، نومبرکیلئے ریفرنس فیول لاگت 7.30 روپے فی یونٹ مقررتھی، بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت 5.32 روپے فی یونٹ رہی، تقسیم کار کمپنیوں کو 6 ارب 53 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پرنہیں ہوگا۔