’’وی آئی پی پروٹوکول‘‘ پرویز خٹک کے مردان میڈیکل کمپلیکس آنے پر گیٹ بند لواحقین کومشکلات، تحقیقات کا حکم
مردان (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔ وزیراعلی کی آمد پر ہسپتال کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ جس سے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعلی نے کہا کہ دھماکہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ کوئی وی آئی پی پروٹوکول میں نہیں آیا۔ دروازے بند کرنے کا حکم نہیں دیا۔ دروازے بند ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔