نادرا نے بائیومیٹرک سسٹم سے ووٹنگ ممکن قرار دیدی، انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرا نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بریفنگ دی۔ نادرا نے بائیو میٹرک نظام کے تحت ووٹنگ کو ممکن قرار دیا۔ زاہد حامد نے کہا آف لائن نظام میں ہر پولنگ سٹیشن میں ووٹرز کا ڈیٹا موجود ہو گا۔