ترکی: داعش سے تعلق کے شبہ پر 2 پاکستانیوں اور برطانوی کی عدالت پیشی، ریمانڈ
استنبول (این این آئی + اے ایف پی) ترک حکام نے داعش سے تعلق کے شبہ میں تین افراد کو عدالت میں پیش کیا۔ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی انتولیہ کے مطابق 2 پاکستانیوں کو گزشتہ ہفتہ استنبول میں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک برطانوی شہری کو ضلع فتح کے ایک بس سٹاپ سے گرفتار کیا جنہیں حسن کے نام سے شناخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حسن این لیسلے ڈیوس سے رابطے میں ہے جسے ’جہادی جون‘ کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے اس سے قبل ترکی نے ڈیوس نامی ایک برطانوی مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا جسے پیرس حملے والے دن ہی استنبول سے گرفتار کیا گیا تھا۔ڈیوس پر الزام ہے کہ وہ استنبول میں پیرس طرز کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔