• news

نوجوان کا پی آئی اے جہاز کے کاک پٹ میں جبکہ خاتون کا اکانومی ٹکٹ پر بزنس کلاس میں سفر

کراچی (این این آئی) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، خود کو کیپٹن ظاہر کریں اور جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹوں کے ساتھ سفر کریں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور سے کراچی آنے والی ایک پرواز میں پیش آیا۔ مسافروں کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی آنے والی میں ایک نوجوان اور ایک خاتون سوار تھے۔ نوجوان نے پورا سفر پائلٹوں کے ساتھ کاک پٹ میں کیا جبکہ اس کے ساتھ ایک خاتون بھی تھی جس کے پاس اکانومی کا ٹکٹ تھا مگر وہ بزنس کلاس میں بیٹھی رہیں۔ نوجوان نے اپنا نام کیپٹن خالد جبکہ خاتون کو اپنی اہلیہ بتایا مگر نوجوان کی عمر دیکھ کر بظاہر ایسا نہیں لگتا تھا۔ پورے سفر کے دوران لڑکا بار بار بزنس کلاس میں آتا اور خاتون سے خوش گپیاں کرتا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن