• news

آزاد بلدیاتی الیکشن جیتنے والوں کو کسی جماعت میں شامل ہونے کیلئے 3جنوری تک وقت مل گیا

لاہور (فرخ سعید خواجہ) الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب مں آزاد حیثیت میں جیتنے والے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی آخری تاریخ 28 دسمبر سے بڑھا کر 3 جنوری 2016ء کردی۔ الیکشن کمشن کی طرف سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا اعلان پریس کانفرنس میں نہ کرنے کے باعث ضلعی الیکشن افسروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے آزاد حیثیت میں جیتنے والے اپنے تمام حامی افراد کو اپنے اپنے ضلع میں الیکشن افسروں کے پاس مسلم لیگ (ن) سے وابستگی کیلئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس امر پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن اتنی رازداری سے کیوں کیا۔ الیکشن کمشن نے آزاد جیتنے والوں کو 28 دسمبر تک کسی نہ کسی جماعت سے سیاسی وابستگی ظاہر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم درمیان میں 4 تعطیلات آ جانے کے باعث اب آخری تاریخ 28 دسمبر سے بڑھا کر 3 جنوری کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن