پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باوجود فرنس آئل سے مقررہ ہدف پورا نہ ہو سکا
اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/خبرنگار) ڈیموں سے پانی کے اخراج کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باوجود فرنس آئل سے مقررہ حدف کے مطابق بجلی پیدا نہیں کی گئی اور ہدف پورا نہ ہو سکا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے جب پن بجلی کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، نیپرا نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فرنس آئل سے 34فیصد بجلی پیدا کرنے کا حدف مقرر کیا تھا، اس کے باوجود کہ فرنس آئل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں انتہائی کم ہے اس سے بجلی پیدا کرنے کا حدف پورا نہیں کیا گیا اور نومبر کے مہینے میں فرنس آئل سے 27.61فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جس سے عوام کو گرمیوں کی نسبت زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔