رینجرز اختیارات میں کمی‘ ہائیکورٹ سے سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے اختیارات کم کرنے کے خلاف دائر درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو 6 جنوری کے لئے نوٹسز جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد سے دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے سندھ اسمبلی کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کم کرنے سے متعلق منظور کی گئی قرارداد کی دستخط شدہ نقول جمع کرا دیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کو سندھ اسمبلی کی دستخط شدہ قرارداد جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر مزید کارروائی کے لئے حکومت سندھ ودیگر کو 6 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کردیئے۔