شالیمار: دکان میں 5 سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، ایک شخص زخمی
لا ہور (نامہ نگار) شالیمار کے علاقہ مےں گیس سلنڈر کی دکان میں ےکے بعد دےگرے 5 سلنڈ زور داردھماکوں سے پھٹنے سے شدےد خوف وہراس پھےل گےا، اےک شخص زخمی جبکہ ملحقہ گھروں کی کھڑکیوں کے شےشے ٹوٹ گئے اور آگ کی زد مےں آ کر اےک کار اور اےک موٹر سائیکل کو بھی شدےد نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شالیمار کے علاقہ غوثیہ پارک میں لالہ نامی شخص نے گیس فلنگ کی دوکان بنا ر کھی تھی۔گزشتہ روز گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر زوردار دھماکے سے دھما کے سے پھٹ گیا۔ جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی اور ےکے بعد دےگرے 4 اور سلنر بھی دھما کو ں کے سا تھ پھٹ گئے۔ ایک ملازم نصیر حسین نے اپنی جا ن بچا نے کے لئے دکان کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی اور علاقے مےں خوف و ہراس پھےل گےا۔ پولیس اور امد ادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ زخمی نصیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دکان مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی خلاف احتجاج اور شدید نعرے بازی کی۔