• news

جھاڑ کھنڈ4 بھارتی فوجیوں کی چلتی ٹرین میں 15سالہ لڑکی سے اجتمائی زیادتی

کولکتہ (نیوز ڈیسک+ ایجنسیاں) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر مادھوپور میں 4 فوجیوں نے چلتی ٹرین میں 14 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک فوجی کو حراست میں لے لیا۔ ایس ڈی پی او مادھوپور اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ 14 سالہ یہ طالبہ اپنے فیس بک پر بننے والے دوست سے ملنے کیلئے ہاوڑا امرتسر ٹرین کے ذریعے لدھیانہ جا رہی تھی لڑکی گھر سے بھاگ کر ٹرین میں سوار ہوئی اور غلطی سے فوجیوں کی بوگی میں داخل ہوئی جہاں 4 فوجیوں نے اسے بہلا پھسلا کر شراب پلائی اور باری باری زیادتی کی۔ گرفتار فوجی مندرش تیواڑی سے تفتیش اور اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے دوسری طرف اتر پردیش میں 4 روز قبل 2 افراد کے ہاتھوں عصمت دری کا شکار بننے والی لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں شہر پونا میں انفوسیس کے کیمپس میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ 2 افراد پکڑے گئے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انفوسیس میں واقع کینٹین پر خاتون کیشئر کا کام کرتی تھی کہ دو افراد نے کینٹین میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن